Saturday, May 30, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینچیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ اقبال حمید الرحمان نے حلف اٹھا لیا

چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ اقبال حمید الرحمان نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد:فیڈرل شریعت کورٹ کے نئے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ اقبال حمید الرحمان کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوئی، چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے ان سے حلف لیا۔ جسٹس اقبال حمید الرحمان اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی ججز کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور اٹارنی جنرل شریک ہوئے۔ حلف برداری تقریب میں شرکت کرنیوالوں میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی سمیت دیگر شامل تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔