کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے معروف گٹارسٹ اور پی ٹی آئی ایکٹوسٹ سلمان احمد کے بہنوئی کے گھر واپس آنے پر بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔ گزشتہ روزجسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو معروف گٹارسٹ اور پی ٹی آئی ایکٹوسٹ سلمان احمد کے بہنوئی کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ سلمان احمد کے بہنوئی شاہد ستار واپس گھر پہنچ گئے ہیں۔ عدالت نے سلمان احمد کے بہنوئی سے استفسار کیا آپ کہاں تھے؟ کیا آپ کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی؟
شاہد نے جواب میں کہا کہ جی میری آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی۔ مجھے نہیں معلوم کہاں رکھا گیا تھا۔ دو تین روز رکھنے کے بعد مجھے چھوڑ دیا گیا۔گٹارسٹ اور پی ٹی آئی ایکٹوسٹ سلمان احمد کے بہنوئی کی بازیابی کے بعد عدالت نے درخواست نمٹا دی۔
آنکھوں پر پٹی باندھ کر رکھا گیا تھا، گلوکار سلمان احمد کے بہنوئی گھر لوٹ آئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔