ہوماسلام آبادنوشہروفیروز، کتے کے کاٹنے سے بھائی بہن سمیت تین افراد زخمی

نوشہروفیروز، کتے کے کاٹنے سے بھائی بہن سمیت تین افراد زخمی

نوشہروفیروز(قمرمنیر آرائیں )سگ گزیدگی کے واقعات جاری، بھائی بہن سمیت تین افراد زخمی،ہسپتالوں میں انجیکشن کی عدم دستیابی پر لوگ مہنگے داموں علاج کرانے پر مجبور ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل درس میں اجے کمار اور اس کی بہن کو آواہ کتوں نے کاٹ کر زخمی کر دیا جنہیں مورو اسپتال لے جایا گیالیکن انجیکشن نہ ملنے پر متاثرہ افراد نے ذاتی خرچ پر انجیکشن خرید کر لگوائے، سگ گزیدگی کے ایک دوسرے واقعے میں ایک معصوم بچی کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا،ہسپتال سے انجیکشن نہ ملنے پر معصوم بچی کی والدہ کی اپیل پرہسپتال میں موجود ایک شخص نے میڈیکل اسٹور سے خرید کر بچی کو انجیکشن لگوائے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔