ہومپاکستانپاکستان افغان امن عمل کی ہمیشہ حمایت کرتا رہے گا، آرمی چیف

پاکستان افغان امن عمل کی ہمیشہ حمایت کرتا رہے گا، آرمی چیف

راولپنڈی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطے میں کہا کہ پاکستان افغان عوام کی منشا کے تحت امن عمل کی حمایت کرتا رہے گا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان افغان امن عمل میں تازہ پیشرفت اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیاہے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان افغان عوام کی منشا کے تحت امن عمل کی حمایت کرتا رہے گا، امن عمل میں فریقین کے باہمی اتفاق رائے کی حمایت کرتے رہیں گے۔امریکی وزیرخارجہ نے خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستانی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔قبل ازیں پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی علاقائی سکیورٹی اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتا ہے، علاقائی استحکام کے لیے جاپان کی کوششیں لائق تحسین ہے۔ چاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کا کردار قابل قدر ہے، افغان مفاہمتی عمل کے لیے پاکستان کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔