ہومپاکستانموجودہ سنگین صورتحال پر اہلسنت قائدین کا حکومتی عہدیداران اورتحریک لبیک پاکستان کی قیادت سے رابطہ

موجودہ سنگین صورتحال پر اہلسنت قائدین کا حکومتی عہدیداران اورتحریک لبیک پاکستان کی قیادت سے رابطہ

اسلام آباد(آئی پی ایس ) موجود ہ سنگین صورتحال پر اہلسنت قائدین نے اہم ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔رابطہ کرنے والوں میں جے یو پی و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر،سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا،سابق وفاقی وزیر علامہ حامد سعید کاظمی،خواجہ قطب الدین فریدی،ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری،خواجہ مدثر تونسوی،نعیم سیالوی اوردیگرشامل ہیں۔ رہنماؤں نے اعلی سطح پر حکومتی عہدیداران سے بھی رابطہ کیاہے۔قائدین نے تحریک لبیک پاکستان کی قیادت سے بھی رابطہ کیا ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ موجودہ سنگین صورتحال کا درمیانی راستہ نکالا جاسکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔