ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی عثمان ترکئی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی عثمان ترکئی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

پشاور:پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہنے والے سابق رکن قومی اسمبلی عثمان ترکئی نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کے ساتھ پریس کانفرنس میں عثمان ترکئی نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی پارٹی میں نہیں اپنے گھر واپس آئے ہیں، پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت پر قیادت کا شکر گزار ہوں۔ان کا کہنا تھاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کیلئے جدوجہد کی۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھاکہ عمران خان کو صرف اپنی اور اپنی بیگم کی فکر ہے، عمران خان نے دوسروں کی بیماری کا مذاق اڑایا لیکن خود پلستر جیب میں لیے پھرتے رہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عثمان ترکئی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 صوابی سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔