لاہور:پی ٹی آئی رہنما ئو ں کی پارٹی سے علیحدگی پرنئی حکمت عملی بنانے کیلئے عمران خان آج اپنی رہائش گاہ پر وکلا اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقات میں پارٹی چھوڑنے والوں سے متعلق آئندہ کالائحہ عمل طے کیا جائے گا اور موجودہ صورتحال میں پارٹی سے متعلق نئی حکمت عملی تیارکی جائیگی تاکہ جو عہدے خالی ہو رہے ہیں ان پر نئی تقرریاں کی جائیں۔ تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمر ایوب باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔
تحریک انصاف کا خالی ہونے والے عہدوں پر نئی تقرریوں پر غور
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
