لاہور:پنجاب حکومت نے مختلف کھیلوں کے سمر کیمپ لگانے کااعلان کیا ہے جس کے تحت جون سے اگست تک مختلف کھیلوں کے سمر کیمپ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونگے۔
نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے بتایا کہ لاہور کے تمام نجی اور سرکاری سکولوں کو سمر کیمپ میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے، والدین بھی سمر کیمپ کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے دفاتر سے رجسٹریشن فارم حاصل کرسکتے ہیں۔
مشیر کھیل پنجاب نے کہا کہ انڈر-8 اور انڈر-14 سطح پر کیمپ منعقد کئے جائیں گے، ہاکی،کرکٹ، اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، مارشل آرٹس ، ٹینس، سوئمنگ، آرچری اور جمناسٹک کے کیمپ بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ سپورٹس ماہر کوچز کی خدمات حاصل کر رہا ہے، کیمپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑی تمام کھیلوں کی تربیت حاصل کرسکتے ہیں جبکہ حکومت نے جانب سے سمر کیمپ میں کھیلنے کا سامان بھی مہیا کیا جائے گا
کھیلوں کی سرگرمیاں :پنجاب حکومت کا بڑا اعلان سامنے آگیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
