ہومبریکنگ نیوزلگتا ہے خان صاحب کو افاقہ ہے، خواجہ آصف

لگتا ہے خان صاحب کو افاقہ ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد:وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دھمکی کہاں گئی مجھے دوبارہ گرفتار کیا گیا تو پھر رد عمل ہو گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لگتا ہے خان صاحب کو افاقہ ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک بیان میں دوبارہ گرفتاری کی صورت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کارکنوں سے ہنگامہ نہ کرنے کی اپیل کی تھی۔
عمران خان نے کہا تھا کہ کارکنوں نے ہنگامہ کیا تو پی ڈی ایم کو بیانیہ ملے گا، کارکنوں کے ہنگامے کو حکومت کریک ڈاون کے لیے استعمال کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ حکومت بے امنی کو کریک ڈاون کے لیے استعمال کر سکتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔