ہومبریکنگ نیوزپاک روس تعلقات نئے دور میں داخل، سمندری راستے سے براہ راست کارگو سروس کا آغاز

پاک روس تعلقات نئے دور میں داخل، سمندری راستے سے براہ راست کارگو سروس کا آغاز

کراچی: پاکستان اور روس کیدرمیان سمندری راستے سے براہ راست کارگو سروس کا آغاز ہوگیا۔ اس سلسلے میں نجی کمپنی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ سینٹ پیٹرزبرگ سے روانہ بحری جہاز 25 مئی کو کراچی پورٹ پہنچے گا، روسی کارگو صرف 18 دن میں پاکستانی بندرگاہ پہنچے گا، روس سے دوسرا جہاز 29 مئی کو کراچی پہنچے گا۔

سی ای اونجی کمپنی نے مزید بتایا کہ پاکستان پہنچنے والے جہاز بھارت، چین، افریقی ممالک کا ٹرانس شپمنٹ کارگو بھی لا رہے ہیں، ٹرانس شپمنٹ کارگو لانا اور لے جانا پاکستان کیلئے زرمبادلہ کمانے کا ذریعہ ہوگا، روس سے تجارتی ادائیگیاں چینی یوآن میں بھی کی جاسکیں گی۔ خیال رہے کہ پاکستان کی روس سے درآمدات 30 کروڑ ڈالر اور برآمدات 15 کروڑ ڈالر ہیں، پاکستان کی روس کو برآمدی صلاحیت 2.50 ارب ڈالر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔