ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری مسلم لیگ ن میں شامل

پی ٹی آئی کے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری مسلم لیگ ن میں شامل

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سرداردوست محمد مزاری مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔ انہوں نے لاہور میں مریم نواز سے سے ملاقات کی،ملاقات میں انہوں نے مسلم لیگ ن کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سرداردوست محمد مزاری کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ دوست مزاری کے آنے سے جنوبی پنجاب میں ن لیگ مزیدمضبوط ہوگی۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی  اس وقت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، اوراس کے متعدد رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں،جن میں عامر کیانی ، ملک امین اسلم ،مولوی محمود ، ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ ، آفتاب صدیقی اور دیگر شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔