اسلام آباد،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت امن اومان کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں قانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت امن اومان کی صورتحال پر اجلاس ہوا ، اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور، چیف کمشنر اور آئی جی نے شرکت کی جبکہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کیا گیا ۔اجلاس میں مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاج کی صورتحال کا جائزہ لیا گیااورقانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے حتمی فیصلہ کیا گیا کہ راستوں کو کھلوانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں۔ جہاں حالات خراب ہوں گے وہاں 24گھنٹے کے لئے موبائل انٹرنیٹ سروس بند ہو گی۔خیال رہے کہ مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث وفاقی دارالحکومت آنے اور جانے والے راستے بند ہیں۔ ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔اسلام آباد میں ڈھوکری چوک، بھارہ کہوں، کشمیر چوک، روات ٹی چوک کرار، ترنول، فیض آباد، آئی جے پی روڈ سے متبادل روٹس فراہم کر دیئے گے ہیں۔راول ڈیم روڈ، ترامڑی روڈ، فیصل ایونیو، ایکسپریس روڈ، مارگلہ روڈ ٹریفک کے لیے کھلے ہیں۔ جناح ایونیو، سری نگر ہائی وے، سیون، نائن، ٹین اور الیون ایونیو ٹریفک کے لیے کھلے ہیں۔اسلام آباد میں ترنول پھاٹک، اٹھال چوک، بہارہ کہو اور روات ٹی چوک بند ہیں۔ ٹریفک پولیس نے آمدورفت کیلیے متبادل راستے فراہم کیے ہیں۔
وزیر داخلہ کی زیر صدارت اہم اجلاس :قانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
