اسلام آباد،مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما وسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب احتساب کرنے والوں کا حساب ہوگا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بڑا مسئلہ ہے، وزیراعظم ہر دوسرے روز تقریر کرتے ہیں، حکومت ناکام ہوچکی ہے اس بات کا اعتراف جلد ی کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں احتساب ہے اورنہ ہی انصاف، وہ وقت دورنہیں جب احتساب کرنے والوں کا حساب ہو گا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کے اپنے اربوں روپے کھائے گئے، اس پرکمیشن بنا سب کو بری کر دیا، مشکلات اس طرح حل نہیں ہوں گی، ملک کو آئین کیمطابق چلائیں اور کوئی حل نہیں۔انہوں نے کہا کہ 2018 کا الیکشن چوری ہوا، ہائیبرڈ حکومت بنی اور ناکام ہوگئی۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مجرموں کو بچانا اور دوسروں کی پردہ پوشی کرنا یہ احتساب کا نظام ہے ، کیا ملکی مسائل سڑکوں پر حل ہوں گے؟
وہ وقت دور نہیں جب احتساب کرنے والوں کا حساب ہوگا، شاہد خاقان عباسی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
