پشاور، خیبرپختونخوا حکومت نے کابینہ میں مزید چار وزرا کو شامل کرلیا۔کابینہ میں شامل ہونے والے ایم پی ایز میں عاطف خان ،فضل شکور، فیصل امین گنڈاپور اور شکیل خان شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق گورنر ہاوس خیبرپختونخوا میں حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں گورنر شاہ فرمان نے چاروں وزرا سے حلف لیا۔ چاروں ممبران کو وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔حلف برداری تقریب میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، صوبائی وزرا،اراکین صوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز سمیت مختلف محکموں کے انتظامی سربراہان شریک ہوئے۔
خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع، مزید 4وزرا نے حلف اٹھالیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
