ہومپاکستانعید کے بعد تمام پاکستانیوں کو ویکسین لگانا شروع کر دیں گے،وفاقی وزیر اسد عمر

عید کے بعد تمام پاکستانیوں کو ویکسین لگانا شروع کر دیں گے،وفاقی وزیر اسد عمر

اسلام آباد،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر نے کہا ہے کہ ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے،دنیا بھرمیں ویکسین کی جتنی طلب ہے اتنی سپلائی نہیں ہے،یورپ اور برطانیہ میں جس تعداد میں ویکسین تیار ہونی تھی وہ نہیں ہوئی، ویکسین ملک میں موجود ہے، وفاقی وزیراسد عمریورپ بھی ویکسین باہرسے لینے کا سوچ رہاہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاید لوگوں کے دلوں سے کورونا کا خوف ختم ہو گیا ہے، پنجاب، اسلام آباد، آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا میں وبا کا پھیلا وزیادہ ہے، کورونا مریضوں میں اضافے کے باعث ہیلتھ سسٹم دبا کا شکار ہے۔اسد عمر نے کہا کہ 9 لاکھ سے زائد ویکسین ابھی دستیاب ہیں، عید کے بعد ویکسی نیشن کی تعداد ڈیڑھ سے دو لاکھ تک لے جانا چاہتے ہیں، پہلی ترجیح ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین لگانا تھا، 60 سے70ہزار یومیہ ویکسی نیشن کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کیلئے رجسٹریشن دس فیصد سے بھی کم لوگوں نے کرائی ہے، اس وقت6 لاکھ 40لاکھ ہیلتھ کیئر ورکرز رجسٹرڈ ہوئے تھے، امید ہے کہ عید کے بعد تمام پاکستانیوں کو ویکسین لگانا شروع کردیں گے،میں این سی او سی کا سربراہ ہوں ، میں بھی اپنی باری کا انتظار کررہاہوں۔انہوں نے کہا کہ تقریبا 13 لاکھ سے زائد ویکسی نیشن کی جا چکی ہے، صدر اور وزیراعظم نے اپنی باری کا انتظار کیا اور ویکسین لگوائی،وزیر اعظم کو ویکسین لگنے سے پہلے انفیکشن ہو چکا تھا۔انہوں نے کہا کہ 6 لاکھ چالیس ہزار ہیلتھ کیئر ورکرز رجرٹرڈ ہوئے تھے،50 سال سے زائد عمر کے لوگوں کیلئے 30 مارچ کو رجسٹریشن کھولی گئی تھی،دنیا میں ویکسین حاصل کرنے کیلئے کھینچا تانی کی صورتحال ہے۔ 50 سال سے زائد عمر کے 17 لاکھ سے زائد لوگوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔