ہومپاکستانتمام موٹرویز ٹریفک کیلئے کھول دی گئیں، ترجمان موٹروے پولیس

تمام موٹرویز ٹریفک کیلئے کھول دی گئیں، ترجمان موٹروے پولیس

اسلام آباد،موٹروے پولیس کے مطابق تمام موٹرویزکو ٹریفک کیلیے کھول دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان موٹروے کے مطابق ایم ون، ٹو، تھری اور ایم 4 ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہیں۔ موٹروے ایم فائیو اور ایم نائن بھی ٹریفک کیلئے کھلی ہیں۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ ممکنہ احتجاج کے پیش نظر فیض آباد انٹرچینج پر پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات ہے۔اسلام آباد ہائی وے اور ایکسپریس وے ٹریفک کیلیے کھلی ہے۔ کشمیر ہائی وے پر بھی ٹریفک کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔ راولپنڈی میں لیاقت باغ کے مقام پر مری روڈ بند ہے۔کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ کے قریب ٹاور کو عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ حسن اسکوائر پر بھی ٹریفک کی روانی بحال کرادی گئیٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہ فیصل اسٹارگیٹ پر مظاہرین موجود ہیں اور روڈ ٹریفک کیلئے بند ہے۔ نیو کراچی نالہ اسٹاپ، اورنگی ٹان اور نارتھ کراچی پاور ہاوس کی سڑکیں ٹریفک کیلئے بند ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔