ہومبریکنگ نیوزاربوں کا ڈاکہ ڈالنے والے کتنے مجرموں کو گڈ ٹو سی یو کہتے ہیں، مریم نواز

اربوں کا ڈاکہ ڈالنے والے کتنے مجرموں کو گڈ ٹو سی یو کہتے ہیں، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینئرنائب صدر اورچیف آرگنائزر مریم نواز کا چیف جسٹس کے بیان پر ردعمل آگیا۔
مریم نواز نے ٹوئٹر پربیان میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے سوالات پوچھ لیے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اربوں کے ڈاکے ڈالنے والے کتنے مجرموں کو آپ گڈ ٹو سی یو کہتے ہیں؟ ہر ایک کو رجسٹرار سے فون کروا کے مرسیڈیز بھی منگوا کر رخصت کرتے ہیں؟

image 14


مریم نواز نے چیف جسٹس سے سوال کیا کہ کہ کیا ہر ایک کو جیل سے ریسٹ ہاس شفٹ کرتے ہیں؟ سب پر اسی طرح ریمانڈ پرضمانتوں کی برسات کرتے اور یہ کہتے ہیں کہ فیملی کے افراد کو بلائیں ، گپیں لگائیں اور سو جائیں؟
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ میں ہر کسی کو گڈ ٹو سی یو کہتا ہوں۔ مجھے یہ کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ چیف جسٹس نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی عدالت میں پیشی پر انہیں دیکھ کر گڈ ٹو سی کہا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔