اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل کی جانب سے مختلف سیکڑ میں بوگس فائلز اور ریونیو رپورٹس کی شکایات کا سدباب کرنے کا حتمی پلان سامنے آگیا ۔ موضع شاہ اللہ دتہ ڈی تیرہ سمیت لینڈ شئیرنگ پالیسی اور شاملات کے ریونیو ریکارڈ میں بڑی پیمانے پر ردوبدل کا بھی انکشاف ہوا تھا جبکہ سی تیرہ کے بی یو پی سروے میں بھی ردوبدل کی رپورٹس منظر عام پر آچکی ہیں ،، ان تمام شکایات کے تناظر میں چیئرمین و چیف کمشنر کی ہدایات کے مطابق ممبر اسٹیٹ افنان عالم کی جانب سے اسلام آباد کے ریونیو سٹاف سے دوبارہ تصدیق کے لیے مراسلے لکھے گئے ہیں ، جس کے مطابق ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار محمد آصف ، اے سی ڈاکٹر ثانیہ حمید پاشا اور نصیر او لکھ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ،، مندرجہ بالا کمیٹی آئی سی ٹی اور سی ڈی اے کے ریونیو سٹاف کیساتھ ملکر سیکٹر سی تیرہ ، ڈی تیرہ اور ای تیرہ کی شاملات کو تقسیم کرے گی جس کے تحت الاٹمنٹ کا پراسس شروع ہوگا دوسری جانب سی تیرہ کا دوبارہ سروے ہوگا جبکہ سی پندرہ کے ایوارڈ کی تصدیق کی جائے گی ۔باوثوق ذرائع کے مطابق شاملات کی از سر نو تقسیم سے لینڈ شئیرنگ پالیسی کے تحت بڑی تعداد میں بوگس فائلز کے پکڑے جانے کا بھی امکان ہے،۔
چیئرمین سی ڈی اے کا بڑا اعلان ، سیکٹر سی ,ڈی ، ای 13 کی شاملات کی دوبارہ تقسیم ، سی 13کا سروے اورسی 15 کے ایوارڈ کی تصدیق اسلام آباد ریونیو سے کروانے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
