ہومبریکنگ نیوزاسلام آبادہائیکورٹ کا جیل انتظامیہ کو پی ٹی آئی قیادت کے اہل خانہ اور وکلا سے ملاقات کرانے کا حکم

اسلام آبادہائیکورٹ کا جیل انتظامیہ کو پی ٹی آئی قیادت کے اہل خانہ اور وکلا سے ملاقات کرانے کا حکم

اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں شاہ محمود قریشی ، ملیکہ بخاری سمیت دیگر پی ٹی آئی قیادت کی نظر بندی کے خلاف درخواستیں،پی ٹی آئی قیادت سے اہل خانہ اور وکلا کی ملاقات کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔عدالت نے جیل انتظامیہ کو پی ٹی آئی قیادت کے اہل خانہ اور وکلا سے ملاقات کرانے کا حکم دیدیا۔پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے بیرسٹر فائزہ اسد عدالت میں پیش ہوئے ۔
بیرسٹر فائزہ اسد نے موقف اپنایا کہ تمام پی ٹی آئی قیادت کو گرفتار کر کے نظر بند کیا گیا،شاہ محمود قریشی، سینیٹر اعجاز چوہدری کو طبی مسائل ہیں ،
شاہ محمود قریشی ، ملیکہ بخاری ، جمشید چیمہ نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں ،مسرت جمشد چیمہ ، اعجاز چوہدری اور علی محمد خان نے بھی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔