اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک اتحاد (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ احتجاج ہرصورت سپریم کورٹ کے سامنے ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان رہائی سے متعلق عدالتی فیصلے پرسپریم کورٹ آف پاکستان کے باہرپی ڈی ایم کے احتجاج کے حوالے سے رابطہ کیا، جس میں مولانا فضل الرحمان نے اصرارکیا کہ احتجاج ہرصورت سپریم کورٹ کے سامنے ہوگا۔
حکومتی ٹیم کی پی ڈی ایم کے احتجاج کی جگہ تبدیل کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کی ہدایت پردوبارہ فضل الرحمان سے ملاقات کررہی ہے۔
قبل ازیں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف)کے امیر نے پیر کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کا مقام تبدیل کرنے کی حکومتی درخواست مسترد کردی۔
مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد اعلان کیا گیا تھا کہ ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچیں کیونکہ پیر کو اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر احتجاج اوردھرنا دیا جائے گا۔مولانا فضل الرحمان کے اس فیصلے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے بھی احتجاج میں شرکت کا اعلان کیا ۔
احتجاج ہرصورت سپریم کورٹ کے سامنے ہوگا، فضل الرحمان ڈٹ گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
