اسلام آباد (سب نیوز)علما و مشائخ کا جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو)پر حملہ کرنے والوں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔
مولانا فضل الرحمان خلیل نے کہا کہ شہدا کی تصاویر کو پتھروں سے نشانہ بنایا گیا، آج ان مجرموں کو سزا نہ دی گئی تو کل کوئی نہیں بچے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاسی لیڈرسیاختلاف ہوسکتا ہے، جی ایچ کیو اور کورکمانڈر ہاوس سے اختلاف نہیں ہوسکتا۔قاضی عبدالرشید نے کہا سیاسی لیبل لگائے بلوائیوں نے پاکستان پر حملہ کیا، ہرپاکستانی اس دہشتگردی پر دکھی اور دشمن جشن منا رہا ہے۔
