سکھر (سب نیوز)پولیس نے پاک انڈیا بارڈرکے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار کرلیا، جبکہ دیگر چار دہشتگرد فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع سکھر کی پولیس نے صالح پٹ میں پاک بھارت بارڈر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس کے چار ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق دہشت گرد کے قبضے سے 10کلوگرام دھماکا خیزمواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کے فرار ہونے والے 4 دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے
سکھر،پاک انڈیا بارڈرسے کالعدم تنظیم کاایک دہشتگرد گرفتار،چارفرار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
