ہومUncategorizedعمران کوابھی بھی گرفتاری کا خدشہ، پھر سے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

عمران کوابھی بھی گرفتاری کا خدشہ، پھر سے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

لاہور (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 9 مئی یا اس کے بعد درج مقدمات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے، جس میں آئی جی پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔
عمران خان کی گرفتاری کے خلاف 9مئی کو ملک بھر میں پرتشدد مظاہروں نے جنم لیا تھا، جن میں کئی سول اور عسکری املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔ جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کئی مقدمے مظاہرین اور پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج کئے تھے۔
اب انہیں مقدمات کے خلاف دائر اس درخواست میں 9 مئی یا اس کے بعد درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ 9 مئی یا اس کے بعد درج مقدمات میں گرفتار نہ کیا جائے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے متعدد مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔