اسلا آباد (سب نیوز ) رجسٹرار سپریم کورٹ نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اسلام آباد میں مجوزہ دھرنے کے پیش نظر سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا۔
اجلاس میں آئی جی اسلام آباداکبرناصرخان اور چیف کمشنرکوطلب کرلیاگیا، ڈی آئی جی سیکیورٹی اورایس ایس پی آپریشنزبھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ایس پی سپریم کورٹ کوبھی اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں دھرنے کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ریڈزون میں احتجاج اورر دھرنوں کی اجازت کامعاملہ بھی زیرغورآئے گا۔
پی ڈی ایم دھرنا، رجسٹرار سپریم کورٹ نے سیکیورٹی سے متعلق اجلاس طلب کرلیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
