ہوماسلام آباداسلام آباد ہائی کورٹ کے قریب فائرنگ،عمران خان کی روانگی تاخیر کا شکار

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قریب فائرنگ،عمران خان کی روانگی تاخیر کا شکار

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ کے قریب فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں جس کے بعد عمران خان کی ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد روانگی تاخیر کا شکار ہو گئی ہے،پولیس ذرائع کے مطابق جی تیرہ اور جی الیون میں کچھ لوگ پٹرول بموں کے ساتھ دیکھے گئے ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق کچھ لوگوں کے پاس اسلحہ کا بھی گمان ہے۔کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 پر دیں۔شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں ایسے حالات میں دہشتگردی کے خدشات میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں ۔دوسری جانب پولیس نے عمران خان کو روانگی سے روک دیا ہے،پولیس ذرائع کے مطابق اوپر سے آرڈر ہے ،ابھی روٹ کلیئر نہیں کر سکتے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔