ہومپاکستانخورشید شاہ کی ضمانت کا کیس 15اپریل کو سماعت کیلئے مقرر

خورشید شاہ کی ضمانت کا کیس 15اپریل کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد،سپریم کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کی ضمانت کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3رکنی بینچ 15 اپریل کو خورشید شاہ کی ضمانت کے کیس پر سماعت کرے گا، جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس قاضی محمد امین بینچ میں شامل ہوں گے۔خورشید شاہ کیس میں شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں۔عدالت کی جانب سے پراسیکوٹر جنرل نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ خورشید شاہ نے آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔