نیو یارک :امریکا میں تعینات سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے ا مریکی وکیل کے ذریعے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
نوٹس میں عمران خان کوخبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی، سابق سفیر حسین حقانی کے خلاف جھوٹے اور ہتک آمیز بیانات فوری بند کریں، اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو ان کے خلاف بغیر کسی نوٹس کے قانونی کارروائی کی جائے گی۔
وکیل کی طرف سے بنی گالہ بھیجے گئے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان کے بے بنیاد الزامات کے بعد ان کے چاہنے والوں نے حسین حقانی کو سوشل میڈیا پر ہراساں کیا، عمران خان کے بیانات اس لیے بھی خطرناک ہیں کہ ان کے کارکنوں کی جانب سے مخالف رائے رکھنے والے سیاسی رہنماں پر تشدد اور ہراساں کرنے کا ریکارڈ موجود ہے۔
