اسلام آباد (آئی پی ایس )آئی ئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے ضلع بھر میں سیکیورٹی آڈٹ کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ترجمان پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق تمام اہم سرکاری و نجی سمیت خصوصا پولیس تنصیبات پر سکیورٹی چیکنگ بڑھا دی گئی۔تمام زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کو خود اپنے علاقوں میں ڈیوٹی چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سی پی اوسیکیورٹی، ہیڈ کوارٹرز، سی پی او آپریشنز اور سی پی او سیف سٹی کو تمام ڈیوٹی کی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی، سی ٹی او کو بھی تمام ڈیوٹیوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
،۔تمام ڈیوٹی پوائنٹس پر جوان مکمل حفاظتی یونیفارم کے ساتھ مستعد رہیں گے۔تمام اہم عمارتوں کے گرد گشت بھی بڑھا دی گئی۔کسی بھی جگہ سیکیورٹی میں غفلت پر متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کرنے کی ہدایات۔ایف سکس پولیس خدمت مرکز میں ٹریفک کی روانی اور سیکیورٹی انتظامات کی بدولت پولیس خدمت مرکز کے اوقات میں تبدیلی کی جائے گی۔
اوقات میں تبدیلی کے متعلق اعلان بعد میں کیا جائے گا۔شہری سفر کے دوران اپنے شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں۔دوران چیکنگ شہری پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پکار 15 پر اطلاع دے کر اپنا قومی فرض نبھائیں۔
