ہومپاکستانجسٹس سردار طارق مسعود کا ٹویٹر پر کوئی اکانٹ نہیں، ترجمان سپریم کورٹ

جسٹس سردار طارق مسعود کا ٹویٹر پر کوئی اکانٹ نہیں، ترجمان سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس سردار طارق مسعود کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کوئی اکانٹ نہیں ہے۔

ترجمان سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس سردار طارق مسعود کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کوئی اکا ئو نٹ نہیں ہے بلکہ انکے نام سے جعلی ٹویٹر اکانٹ چل رہا ہے۔

اعلامیے کے مطابق معزز جج کا کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اکانٹ نہیں ہے، جعلی اکانٹ چلانے والوں کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے ایسے جعلی ناموں کی آئی ڈیز اور پیجز بلاک کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔