لاہور: ریلوے انتظامیہ نے عید پر 5 سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا، پہلی سپیشل ٹرین 18 اپریل کو چلائی جائے گی۔ریلوے حکام کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت اور عید پر سفر کرنے والوں کے رش کے پیش نظر سپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔ مسافروں کے رش کے باعث پہلے سے چلنے والی ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز بھی لگائی جائیں گی، حکام نے ورکشاپس ڈویژن کو سپیشل ٹرینوں کیلئے اضافی بوگیاں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
ریلوے انتظامیہ کا عید پر 5 سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

