Thursday, May 28, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزپارلیمنٹ کیوں گئے؟ جسٹس فائز عیسی کی برطرفی کیلئے درخواست دائر

پارلیمنٹ کیوں گئے؟ جسٹس فائز عیسی کی برطرفی کیلئے درخواست دائر

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ بار نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت درج کرائی ہے جس میں انہیں عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔

گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ بار نے موقف اپنایا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل جسٹس قاضی فائز عیسی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے، جسٹس قاضی فائز عیسی پارلیمنٹ جاکر مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے، کرپٹ سیاست دانوں کے ساتھ بیٹھ کر ججز کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی گئی، آئین پاکستان عدلیہ اور ایگزیکٹو کے درمیان فرق رکھنے کا کہتا ہے۔ بار کی شکایات کی کاپی سپریم جوڈیشل کونسل کے تمام ممبران کو ارسال کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔