Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزبنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک:آئی ایس پی آر

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک:آئی ایس پی آر

راولپنڈی :سیکیورٹی فورسز نے بنوں میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن گزشتہ رات بنوں کے علاقے نورار میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد سیکورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔