ہومبریکنگ نیوزپاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے

پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 31 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں 5.61 کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 31 مارچ تک 9 ارب 75 کروڑ ڈالر رہے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3.64 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.20 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.97 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.55 ارب ڈالر رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔