اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن نور الامین مینگل کی ہدایت پر بلڈنگ کنٹرول ایجنسی کا شہر میں 90 بلند عمارتوں کا سروے،90 میں سے 10 عمارتیں زلزلے کے باعث معمولی متاثرہ پائی گئیں۔
سروے رپورٹ کے مطابق عمارتوں کے پلستر یا پھر چنائی میں معمولی دراڑیں پائی گئیں،کسی بھی عمارت کے ستونوں میں دراڑیں نہیں پائی گئیں۔
بلڈنگ کنٹرول ایجنسی کے مطابق متاثرہ عمارتوں کے مالکان فوری طور پر دراڑوں کی مرمت کروائیں، مرمت نہ کروانے کی صورت میں عمارت کو خالی کرکے فوری طور پر ازسر نو بلڈنگ اور سٹرکچر کی پائیداری کا سرٹیفیکیٹ حاصل کریں،
یہ سرٹیفکیٹ سی ڈی اے اور PECکی رجسٹرڈ فرموں سے حاصل کئے جائیں، جن کی تھرڈ پارٹی کنسلٹنٹ سے تصدیق کروانا بھی ضروری ہوگی،ہاوسنگ سوسائٹیز کو ہدایت کی گئی کہ ہاوسنگ سوسائٹیز 3 دن کے اندر ہائی رائز بلڈنگ کا سروے کرکے رپورٹ جمع کروائیں گی،سوسائٹیز انتظامیہ میں ہائی رائز اور میڈیم رائز بلڈنگز کے تازہ پختگی اور مضبوطی کے سرٹیفکیٹ سی ڈی اے میں جمع کروائیں۔
یہ سرٹیفکیٹ سی ڈی اے اور پی ای سی میں رجسٹرڈ فرموں سے لینا ہوں گے۔سرٹیفیکیٹس کے ساتھ انسپکشن رپورٹس منسلک کرنا ہوں گی۔
ہاوسنگ سوسائٹیز کو ہدایت کی گئی کہ سی ڈی اے کی طرف سے تکمیلی سرٹیفکیٹس حاصل نہ کرنے والی عمارتوں میں رہائش اختیار کرنے سے منع کیا جاتا ہے، سی ڈی اے کی طرف سے تکمیلی سرٹیفکیٹس کے حصول کے بغیر قبضہ دینے والی عمارتوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
زلزلہ ،سروے مکمل ، تکمیلی سرٹیفکیٹس حاصل نہ کرنے والی عمارتوں میں رہائش اختیار کرنے سے منع کردیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
