ہومبریکنگ نیوزحج پیکیج میں ساڑھے 3 لاکھ روپے اضافہ کیوں ہوا؟

حج پیکیج میں ساڑھے 3 لاکھ روپے اضافہ کیوں ہوا؟

مکہ مکرمہ:رواں سال سرکاری حج پیکیج میں ساڑھے 3 لاکھ روپے کا اضافہ کیوں ہوا؟، سما نے تفصیلات حاصل کرلیں۔ عالمی مہنگائی کے باعث کھانے پینے اور رہائش کے اخراجات بڑھنا اصل وجہ بنا۔پاکستان میں رواں سال سرکاری حج اخراجات 11 لاکھ سے زائد ہیں جو گزشتہ سال 8 لاکھ 26 ہزار روپے تھے۔

، رپورٹ کے مطابق حج پیکیج میں ساڑھے 3 لاکھ روپے اضافے کی وجہ عالمی مہنگائی بنی، رواں سال قربانی کے علاوہ اخراجات 11 لاکھ 75 ہزار تک پہنچ گئے۔رپورٹ کے مطابق حاجیوں کے کھانے پینے کے اخراجات میں 100 فیصد تک اضافہ ہوا، فی حاجی 38 روز کے کھانے پینے کا خرچہ ایک لاکھ روپے سے بڑھ گیا، گزشتہ سال کھانے پینے کے اخراجات 53 ہزار 440 روپے تھے، مکہ مکرمہ میں رہائش کے کرائے بھی 70 فیصد سے زیادہ ہوگئے، کرائے ایک لاکھ 11 ہزار کے بجائے ایک لاکھ 93 ہزار روپے پر پہنچ گئے۔

حج 2023 میں مدینہ منورہ میں رہائش کے کرائے 37 ہزار سے بڑھ کر 78 ہزار روپے ہوگئے جبکہ ٹرانسپورٹ اخراجات 61 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 12 ہزار تک پہنچ گئے، رواں سال حج پیکیج میں 43 ہزار 882 روپے ٹرین کرایہ بھی شامل ہے۔سال 2023 میں حج لازمی اخراجات بھی 3 لاکھ سے بڑھ کر 3 لاکھ 56 ہزار ہوگئے، رواں سال جہاز کے کرائے بھی 70 ہزار بڑھ کر ڈھائی لاکھ روپے تک پہنچ گئے، ہوائی جہاز کا ٹکٹ گزشتہ برس ایک لاکھ 81 ہزار 760 روپے کا تھا۔ رواں سال حاجیوں سے زم زم چارجز 721 کے بجائے 1100 روپے وصول کئے جائیں گے، ادویات ویکسین وغیرہ کی مد میں بھی 12 ہزار روپے لئے جائیں گے، ویزا فیس بھی 16 ہزار سے بڑھا کر 22 ہزار 275 روپے کردی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔