Thursday, May 21, 2026
ہومبریکنگ نیوزمیٹرو اورنج لائن کی افتتاحی تقریب کے بلوں میں کرپشن میں ملوث اہلکارعدالت سے گرفتار

میٹرو اورنج لائن کی افتتاحی تقریب کے بلوں میں کرپشن میں ملوث اہلکارعدالت سے گرفتار

اسلام آباد(سب نیوز)میٹرو اورنج لائن کی افتتاحی تقریب کے بلوں کی مد میں 98 لاکھ کرپشن کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ،سابق ڈائریکٹر ڈی ایم اے شکیل ارشد اور ڈی ڈی آصف محمود عبوری ضمانت مسترد ہونے پر عدالت سے گرفتارکر لیا گیا۔سپیشل جج سینٹرل نے اعظم خان نے ضمانت خارج کی ۔
ضمانت خارج ہونے پر ایف آئی اے نے ملزمان کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔
ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کی درخواست پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا تھا
مقدمہ ڈائریکٹر ڈی ایم اے 9 افسران کیخلاف درج کیا گیا
ملزمان پر میٹرو اورنج لائن اور گرین لائن کی افتتاحی تقریب کے بلوں مد میں کرپشن کا الزام ہے
ملزمان نے میٹرو اورنج اور گرین لائن کی افتتاح تقریب کے انتظامات کے لیے 1 کروڑ 99 لاکھ کے فنڈز مختص کیے ۔
ملزمان نے ایک جعلی فائل بنا کر فنانس ونگ سے مزید 98لاکھ 55ہزار کی منظوری لی گئی

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔