اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر نگرانی اسلام آباد اور گلگت بلتستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا انتخابی عمل مکمل ہو گیا ۔ڈپٹی الیکشن کمشنر(پی سی بی )مبشر جعفر قصوری کی نگرانی میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کے مطابق عرفان منظور اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن ویسٹ زون کے بلا مقابلہ صدر،محمد شفقت سیکرٹری اور ثنا الرحمن خزانچی منتخب ہوگئے ۔ان عہدیداران کے مقابلے میں کسی نے کاغذات جمع نہیں کروائے تھے ۔جبکہ وقاص احمد شیخ اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن سینٹرل زون کے بلا مقابلہ صدر عمر فاروق سیکرٹری اور محمد ہارون خان خزانچی منتخب ہوئے ۔اسی طرح محمد عارف قریشی اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن ایسٹ زون کے بلا مقابلہ صدر فرحان سیکرٹری اور محمد موسی خان خزانچی منتخب ہوگئے ان کے مقابلے میں بھی کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے تھے ۔علاوہ ازیں اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن نارتھ زون کے انتخابات میں عابد کیانی بلا مقابلہ صدر ناصر اقبال سیکرٹری اور ظفر اقبال خان خزانچی منتخب ہوئے ان کے مقابلے میں بھی کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا ۔دریں اثنا گلگت بلتستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں منصور ولی بلا مقابلہ صدر عارف نثار سیکرٹری اور محمد اسماعیل خزانچی منتخب ہوگئے
اسلام آباد اور گلگت بلتستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا انتخابی عمل مکمل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
