Monday, May 25, 2026
ہومبریکنگ نیوزمحسن نقوی نگران وزیراعلیٰ کی شکل میں جلاد اور قاتل بنا ہوا ہے،فرخ حبیب

محسن نقوی نگران وزیراعلیٰ کی شکل میں جلاد اور قاتل بنا ہوا ہے،فرخ حبیب

اسلام آباد(سب نیوز)مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف فرخ حبیب نے کہا ہے کہ محسن نقوی نگران وزیراعلیٰ کی شکل میں جلاد اور قاتل بنا ہوا ہے

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ محسن نقوی دھمکیاں دے رہا ہے پولیس کو تشدد کے حوالے سے فری ہینڈ دے دیا ہے،کیا محسن نقوی قتل و غارت چاہتا ہے؟

فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو چاہئے فوری طور پر محسن نقوی کے خلاف ایکشن لے کر اسے فارغ کیا جائے،پولیس سے کہتا ہوں محسن نقوی کے غیر قانونی احکامات پر عمل درآمد نہ کریں۔محسن نقوی تو چلا جائے گا مگر اسکی لاقانونیت کا بوجھ پولیس کو اٹھانا پڑے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔