اسلام آباد (سب نیوز)سیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ، پولیس نے وزارت داخلہ سے ایک ارب روپے مانگ لئے۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ اور دھرنے سے نمٹنے کے انتظامات کے سلسلے میں شہر اقتدار ایک ہفتے سے کنٹینرز کے حصار میں ہے۔
وفاقی پولیس نے وزارت داخلہ سے ایک ارب روپے کے فنڈز مانگ لئے۔ رقم کنٹینرز کے کرائے ، اہلکاروں کی رہائش اورکھانے، ریت کی بوریوں اور آنسو گیس سمیت دیگر سیکیورٹی سامان پر خرچ کی جائے گی۔راولپنڈی میں بھی سیکیورٹی سخت کردی گئی، پولیس نے فیض آباد کے مسافرخانے، بس اڈے، دکانیں اور ہوٹلز رات تک بند رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔
سیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ، پولیس نے وزارت داخلہ سے ایک ارب روپے مانگ لئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
