Sunday, May 24, 2026
ہومبریکنگ نیوزسپریم کورٹ، دو بنچ کوئٹہ رجسٹری میں کیسوں کی سماعت کے لیئے تشکیل

سپریم کورٹ، دو بنچ کوئٹہ رجسٹری میں کیسوں کی سماعت کے لیئے تشکیل

کوئٹہ(آئی پی ایس ) چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال جسٹس یحیء خان آفریدی جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر کوئٹہ پہنچ گئے ۔ آج سپریم کورٹ کے دو بنچ کوئٹہ رجسٹری میں کیسوں کی سماعت کے لیئے تشکیل ۔بنچ نمبر 1 چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال اور جسٹس محمد علی مظہر جبکہ بنچ نمبر 2 جسٹس یحیء خان آفریدی اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل ہے۔پہلی مرتبہ دونوں بنچ سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت میں کیسوں کی سماعت کرینگے۔سپریم کورٹ رجسٹری ہائی کورٹ کی عمارت سے رجسٹری کی نئی عمارت میں منتقل ۔سپریم کورٹ رجسٹری میں ویڈیو لنک کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے ۔ویڈیو لنک کے زریعہ پرنسپل سیٹ سے رجسٹری کے کیسوں کی سماعت ہوسکے گی ۔کل بروز پیر صبح گیارہ بجے سپریم کورٹ بار کے بلوچستان سے وائس پریذیڈنٹ اور ایگزیکٹو ممبران کی جانب سے سپریم کوٹ کے چیف جسٹس اور دیگر جج صاحبان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔