اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں عدالت پیشی پر ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں سینئر پی ٹی آئی رہنماں کے خلاف تھانہ گولڑہ میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ سپیشل برانچ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں دہشتگردی سمیت سنگین دفعات شامل ہیں، مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماں اعظم سواتی، زلفی بخاری، عاطف خان سمیت 13 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ کے متن کے مطابق نامزد ملزمان نے پولیس اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ چھینا، کار سرکار میں مداخلت اور پولیس پر حملے کی دفعات بھی مقدمہ میں شامل ہیں۔
ہنگامہ آرائی کیس: سینئر پی ٹی آئی رہنما ئوں پر تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
