اسلام آباد:وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے)کی بورڈ میٹنگ،کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کی منظوری دے دی گئی،تفصیلات کے مطابق چیئر مین سی ڈی اے نور الامین مینگل کی زیر صدارت بورڈ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں 30جنوری کو ہونے والی کمرشل نیلامی کی باضابطہ طور پر منظوری دے دی گئی،علاوہ ازیں بورڈ نے آئندہ آنے والی نیلامی کی تیاریوں کی بھی منظوری دیدی،ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈپلومیٹک انکلیو کے ماسٹر پلان میں تبدیلی کی بھی منظوری دی گئی ہے،سی ڈی اے بورڈ نے ورچوئل یونیورسٹی کیلئے زمین کی منظوری نئی لاء فرم ویجینلس یونٹ کی منظوری جبکہ ممبر انجینئرنگ کے 2ممبر انوائمنٹ کے 2ممبر پلاننگ کے 4پروجیکٹ سمیت تمام 15نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے گئی ہے۔
بورڈ اجلاس میں تمام پارکس کی انٹری فیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ا یف نائن پارک، لیک ویو پارک، دامن کوہ اور دیگر پارکوں میں جنرل پبلک کے لئے انٹری فری ہو گی ، ڈی اے بورڈ نے اسلام آباد میں مزید 13 روٹس پر فیڈر بسیں چلانے کی منظوری بھی د ی ، بورڈنے سرینہ چوک کو ری ڈیزائن کرنے کی اصولی منظوری دے دی.اس منصوبے کے تحت سرینہ چوک پر سنگل بیرل انڈر پاس تعمیر کیا جائے گا.اسلام آباد میں مزید پارکنگ پلازوں کی تعمیر کے منصوبے کا پی سی ٹو بھی منظوریہ پارکنگ پلازے ایف ایٹ مرکز، ایف ٹین مرکز، آئی ایٹ مرکز، جی نائن مرکز اور بلیو ایریا میں تعمیر کئے جائیں گی ، سی ڈی اے بورڈ نے آئی الیون میں نیشنل بس سروس کی تعمیر کی بھی منظوری دی۔
سی ڈی اے بورڈ ممبران کی تعداد میں اضافہ اور ریونیو و ریسورسز میں اضافے کیلئے الگ بورڈ قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی
