لاہور (سب نیوز )پی ٹی آئی کے رہنماوں سے سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے پولیس سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔
واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کے پاس گھر اور ذاتی سکیورٹی کے لئے 5 پولیس اہلکار تعینات تھے جبکہ ان سے ایلیٹ سیکورٹی پہلے ہی واپس لی جا چکی ہے۔سابق ایم پی اے زین حسین قریشی سے بھی سیکورٹی پر تعینات 2 اہلکار واپس لے لئے گئے ہیں۔سابق چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر سے بھی 2 سیکورٹی اہلکار واپس لے لیے گئے ہیں۔
سابق ایم پی اے جاوید اختر انصاری سے 4 سیکورٹی اہلکار واپس لے لیے گئے ہیں۔سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک سے بھی سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے۔اہلکاروں کو واپس پولیس لائن رپورٹ کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔
