ہومٹاپ سٹوریخود کو معیشت کے چمپئن سمجھنے والے آج منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، عمران خان

خود کو معیشت کے چمپئن سمجھنے والے آج منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، عمران خان

لاہور(سب نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہےکہ خود کو معیشت کا چمپئن سمجھنے والوں نے ملکی معیشت برباد کر دی، آج منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنما شہباز گل سے لاہور میں ملاقات کی جس کے دوران ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی، حکمرانوں میں عام آدمی کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں، مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا۔ ہر پاکستانی جان چکا ہے سیاسی مخالفین الیکشن سے کیوں بھاگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنی آئین شکنی بچانے کیلئے امپورٹڈ حکومت عدلیہ پر حملہ آور ہے، الیکشن نہ کروا کر آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں مگر ہم ہر صورت عدلیہ کے تقدس کی حفاظت کریں گے۔ ہیلتھ کارڈ اور دیگر منصوبے بند کر نے سے غریب پر بوجھ بڑھ رہا ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔