ہوماسلام آبادسی ڈی اے نے ون ونڈو ڈرایکٹوریٹ پر ایڈ مٹینگ کائونٹر قائم کر دیا

سی ڈی اے نے ون ونڈو ڈرایکٹوریٹ پر ایڈ مٹینگ کائونٹر قائم کر دیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارے(کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے چیئرمین کیپٹن(ریٹائرڈ) نور الامین مینگل کی ہدایت پر سنئیر سٹیزن اور اوور سیز پاکستانیوں کی سہولت کے لئے ون ونڈو ڈرایکٹریٹ پر ایڈ مٹینگ کائونٹر قیام کردیا گیا ہے۔ اس خصوصی کائونٹر پر سینئر سٹیزن اور اوور سیز پاکستانی باآسانی اور ترجیحی بنیا دوں پر پراپرٹی ٹرانسفر کر وا سکیں گے ۔

اس کائونٹر کے قیام سے سینئر سٹیزن اور اوور سیز پاکستانیوں کو نہ ہی لائن میں کھڑا ہونے کی ضرورت پیش آئے گی اور نہ ہی انکو کسی بھی قسم کا انتظار کرنا پڑے گا۔اس خصوصی کائونٹر پر سینئر سٹیزن اور اوور سیز پاکستانیوں کی رہنمائی کے لئے نیا سٹاف بھی تعینات کردیا گیا ہے۔

تعینات کئے گئے عملے کو خصوصی ہدایت دی گئیں ہیں کہ آنے والے شہریوں کو بہترین انداز میں رہنمائی فراہم کے ساتھ ساتھ انکی پراپرٹی ٹرانسفر سے متعلق تمام معاملات کو فورا حل کریں تاکہ انکو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیپٹن (ریٹائرڈ) نور الامین مینگل نے ممبر اسٹیٹ کو ہدایت کی ہے کہ سینئر سٹیزن اور اوور سیز پاکستانیوں کو پراپرٹی ٹرانسفر کے بعد لیٹر بھی اسی کائونٹر سے فوری جاری کیا جائے تاکہ انکو بار بار آفس کے چکر لگانے کی زحمت نہ اٹھانی پڑے۔

اسی طرح چیئرمین سی ڈی اے نے مزید ہدایت جاری کی کہ اس خصوصی کائونٹر سمیت دیگر کائونٹرز پر بھی پرا پرٹی ٹرانسفر کے لئے آنے والے لوگوں کے لیے سسٹم مزید فعال بنا یا جائے تاکہ لوگ با آسانی اپنی پراپرٹیز ٹرانسفر کروا سکیں۔واضح رہے کہ چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے چند روز قبل ون ونڈو ڈرایکٹریٹ کا دورہ کیا تھا اور ہدایت کی تھیں کہ یہاں سینئر سٹیزن اور اوور سیز پاکستانیوں کی سہولت کے لئے خصوصی کائونٹر قائم کیا جائے۔ انہوں ہدایات کی روشنی میں پہلی بار سی ڈی اے نے ون ونڈو ڈرایکٹریٹ پر ایک ایڈ مٹینگ آفسیر اور عملہ تعینات کیا ہے جو صرف اور صرف اوور سیز پاکستانیوں اور سینئر سٹیزن کے معاملات کو حل کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔