Saturday, July 13, 2024
ہومکھیلفٹنس کا معیار جو ٹیم انتظامیہ نے دیا ہے اسے پورا کرنے کی کوشش کررہا ہوں، ، شرجیل خان

فٹنس کا معیار جو ٹیم انتظامیہ نے دیا ہے اسے پورا کرنے کی کوشش کررہا ہوں، ، شرجیل خان

لاہور،جارح مزاج قومی اوپنر شرجیل خان نے کہا ہے کہ صرف فٹنس سب کچھ نہیں ہوتی، اسکلز پر بھی توجہ دے رہا ہوں۔میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ فٹنس کا اتنا ایشو نہیں ہے، 7ماہ سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہاہوں، پاکستان کپ اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)بھی کھیلا ہے۔شرجیل خان نے کہا کہ فٹنس کا معیار جو ٹیم انتظامیہ نے دیا ہے اسے پورا کرنے کی کوشش کررہا ہوں، قومی ٹیم میں واپسی پر سب نے خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی وہی جن کے ساتھ میں ڈومیسٹک کھیل چکا ہوں، کل جو بھی میں نے ٹریننگ کی وہ انفرادی تھی۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ مجھے کسی نے ٹارگٹ دیا ہے، ٹیم ٹرینر یاسر صاحب نے جو ٹریننگ شیڈول دیا اس پر کام کررہا ہوں۔شرجیل خان نے کہا کہ پروفیشنل کرکٹر ہونے کے ناطے فٹنس پر کام کررہا ہوں، سب کچھ صرف فٹنس نہیں ہوتی، اسکلز پر بھی توجہ دے رہا ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔