اسلام آباد، امریکی صدر جوبائیڈن نے صدر مملکت کو خط لکھ کر یوم پاکستان کی مبارک باد دیتے ہوئے پاک امریکا تعلقات سے متعلق بڑا بیان دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے پاکستان ہم منصب عارف علوی کو خط لکھا اور پاکستانی قوم کو یوم پاکستان کی مبارک باد دی۔جوبائیڈن کی جانب سے لکھے گئے خط میں امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان سے شراکت دار ی کو مستقبل میں مزید مضبوط بنائیں گے، امریکا اور پاکستان میں شراکت علاقائی امن و خوشحالی کیمقصد پر مبنی ہے۔امریکی صدر نے لکھا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر افغانستان میں قیام امن کیلئے کام کرتے رہیں گے اور مشترکہ چیلنجز پر قابو پانے کیلئے باہمی تعاون برقرار رکھیں گے۔
امریکی صدر کاڈاکٹر عارف علوی کو خط، یوم پاکستان کی مبارک باد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔