وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ3 مہینے سے پلستر نہیں اتار رہا، عمران خان آن لائن گرفتاری کا آپشن تلاش کر رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری خواجہ آصف نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ بڑا فرق ہوتا ہے، کسی کا لندن سے آ کر گرفتاری دینا اور اس بزدل شخص میں جو چوہے کی طرح گھر میں چھپ کے بیٹھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 3 مہینے سے پلستر نہیں اتار رہا، ترلے لے رہا ہے کہ کسی طرح گھر میں نظر بند یعنی آن لائن گرفتاری کا آپشن مل جائے۔
عمران خان آن لائن گرفتاری کا آپشن تلاش کر رہے ہیں:خواجہ آصف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
