کراچی – پاکستان اور چین کے درمیان 75 سالہ سفارتی تعلقات کی تکمیل کے موقع پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوستی، اعتماد اور تعاون کے مضبوط رشتے کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹس جناب صادق الرحمان کی قیادت میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ جناب سمیر سعید، ڈائریکٹرز فنانس، ہیومن ریسورسز، ایئرپورٹس، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، کمرشل اور ائیرپورٹ مینیجر سمیت دیگر پی اے اے حکام اور ایئرپورٹ عملے نے شرکت کی۔
تقریب میں پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ شراکت داری اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون، مشترکہ خوشحالی اور روشن مستقبل کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے دونوں برادر ممالک کے درمیان روابط اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
