Friday, November 8, 2024
ہومپاکستانآج اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ ہم پاکستان کو قائد اعظم کے زریں اصولوں کے مطابق فلاحی ریاست بنائیں گے،شبلی فراز

آج اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ ہم پاکستان کو قائد اعظم کے زریں اصولوں کے مطابق فلاحی ریاست بنائیں گے،شبلی فراز

اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ ہم پاکستان کو قائد اعظم کے زریں اصولوں کے مطابق فلاحی ریاست بنائیں گے۔ ہمیںاتحاد اور یگانگت کے ساتھ ہرمشکل کا سامنا کرناہے،ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں ہرخاص و عام قانون کے سامنے جواب دہ ہو۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں شبلی فراز نے کہا کہ 23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا وہ تابناک دن ہے جب مسلمانان برصغیر نے علیحدہ وجود اور الگ پہچان کے ساتھ آگے بڑھنے کے پختہ عزم کا اظہارکیا۔اسی روز علیحدہ وطن کے حصول کیلئے عملی جدوجہد کا باقاعدہ آغاز ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔